بہت خوش ہوں،ملک کا مستقبل روشن ہے:مریم نواز

Jul 10, 2024 | 19:01

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک امتحانات میں لاہور بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کرلیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پوزیشن ہولڈرز طلبا اور طالبات نے ملاقات کی.مریم نواز شریف اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ تعلیم کیلئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان کیا .انہوں نے طلبہ کی تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ہدایت کی۔

اس دوران ایک معصوم طالبہ گھر کے حالات بتاتے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ وہ اعلی ٰتعلیم کیلئےوالدین پر بو جھ نہیں بننا چاہتی.پہلے لوگوں نے وعدے پورے نہیں کئے،اب پتہ چل رہا ہے اب مریم نواز ہماری وزیر اعلیٰ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیاں دیں،تمام طلبہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعاما ت بھی دیئے،پہلی پوزیشن ہولڈرز کو 3 ،3 لاکھ اوردوسری پوزیشن لینے والے طلبا کو 2،2 لاکھ روپے کے چیک دیئے،تیسری پوزیشن ہولڈرز کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر پوزیشن ہولڈر سے بات چیت کی اور پڑھائی کی ٹائمنگ کے بارے میں پوچھا،پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے ریاضی کو پسندیدہ مضمون قرار دیا،پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے کھل کر باتیں کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبہ کے درمیان بیٹھ کر فخر محسوس کر رہی ہوں .بہت خوش ہوں،ملک کا مستقبل روشن ہے.بچوں کی کامیابی پر والدین اور ٹیچر خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔

مزیدخبریں