آئین واضح ہے فون ٹیپنگ نہیں ہوسکتی:بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئین واضح ہے کوئی فون ٹیپنگ نہیں کرسکتا۔غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بلیکنٹ قسم کا نوٹیفکیشن آئین کی خلاف ورزی ہے. مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگوں پر نظر رکھنا ایک الگ بات ہے۔

جب ان سے بانی پی ٹی آئی کی ماضی کی باتوں سے متعلق سوال کیا گیا تو مسکراتے ہوئے کہا کہ ’جو بھی ہے آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں تو میں فون ٹیپ کرنے کی حمایت کروں گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کی جنگ کے تناظرمیں  یہ نوٹیفکیشن جاری ہوا. عمرایوب و دیگراعتراضات کرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کے فرمودات کو بھی یاد کرنا چاہیے بانی پی ٹی آئی کی فرمودات بھی سن لیں. بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا میرے بھی فون ٹیپ ہوتے ہیں اور ضرورٹیپ ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کو اسٹیبلشمنٹ کی ہرجائز ناجائز بات اچھی لگتی تھی. آج ان کے فالوورز کو وہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے، زہراگل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سمیت سارے اپوزیشن والوں کو موسمی بٹیریں قرار دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن