لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید نے کہا ہے کہ عدت کے معاملہ میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائے گی۔عدت کیس کے حوالے سے نجی نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید نے اس سوال کے جواب میں کہ عدت کی مدت بارے عورت کی بات حتمی مانی جائے گی یا مسلم فیملی لا آرڈیننس لاگو ہوگا؟ ان کا کہنا تھا کہ عدت کے معاملے میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائیگی۔مفتی سعید کا کہنا تھا کہ جب بشریٰ بی بی کے گھر پہنچا تو مجھے بتایا گیا نکاح ہونا ہے، پہلے نکاح کے لیے میرے علم میں لایا گیا تھا کہ ساری شرائط پوری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے دوسرے نکاح کے لیے بنی گالہ سے فون آیا تھا، پھر اس کے بعد دوسرا نکاح فروری میں پڑھوایا تھا. 18 فروری کو مجھے کہا گیا پہلا نکاح ٹھیک نہیں ہوا. دوسرے نکاح بارے وہ سچے تھے یا نہیں وہ جانیں۔مفتی سعید نے کہا کہ جب خاتون کہتی ہے تو اس کی بات کا اعتبار کرنا چاہئے، عدت کے معاملے میں عورت کا بیان سب سے اہم ہوتا ہے، میں نے دوبارہ نکاح پڑھانے میں شریعت کی خلاف ورزی نہیں کی. شریعت کے حوالے سے میں نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دوسرا نکاح پڑھانے کی وجہ نہیں بتائی. ہماری رائے کتاب و سنت کے تابع ہوتی ہے، ہم اپنی طرف سے کوئی ترمیم نہیں کر سکتے۔
عدت کے معاملہ میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائیگی: مفتی سعید
Jul 10, 2024 | 23:41