راولپنڈی : 20 کلو تھیلے کی قیمت 1800 روپے مقرر

Jul 10, 2024 | 23:43

ویب ڈیسک

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے زیر صدارت آٹے کی قیمتوں میں کمی کے نفاذ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ریٹیل قیمت 900 روپے جبکہ 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت 1800 روپے مقرر کی گئی۔فورٹیفائیڈ آٹے کے 10 کلو گرام تھیلے کی قیمت 920 روپے جبکہ 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت 1840 روپے مقرر کی گئی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس اس قیمت کا فوری اطلاق یقینی بنائیں۔زائد نرخوں کی شکایت کے لیے عوام الناس کے لیے قیمت پنجاب ایپ موجود ہے۔ اوور چارجنگ کے حوالے سے عوام اپنی شکایات قیمت ایپ پر درج کروا سکتے ہیں۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں