ریلویز کے تمام تعلیمی اداروں کی مینجمنٹ ”پریکس“ کے سپرد کر دی گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کے تمام تعلیمی اداروں (21 سکول و کالجز) کی مینجمنٹ پریکس (پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹینسی سروس) کے سپرد کر دی گئی ہے اور ڈائریکٹرز سکولز نے ریلوے کے تمام سکولوں اور کالجوں کی ایڈمیشن فیس آدھی کرنے کی منظوری دیدی ہے تاکہ ان اداروں کو ملک کے دیگر معیاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے برابر لایا جا سکے۔ اس سلسلے میں سکولوں کی ایڈمیشن فیس 3500روپے سے کم کر کے 1500اور کالج کی ایڈمیشن فیس 1000سے کم کر کے 500روپے کر دی گئی ہے اس وقت ریلوے کے مختلف تعلیمی اداروں میں ریلوے ملازمین کے 7453 اور 3577 پرائیویٹ طلبا و طالبات زیرتعلیم ہیں جبکہ ریگولر سٹاف کی تعداد 250 اور کنٹریکٹ اساتذہ کی تعداد 350 ہے جن کو پرائیویٹ امیدواروں کی فیس سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2005ءسے پہلے کلاس 4سٹاف سے لیکچرر تک کی تنخواہ 18سو روپے سے 4700روپے تک تھی جو گزشتہ 3برس میں بڑھا کر 4ہزار سے9ہزار کر دی گئی ہے جس میں جولائی سے مزید 2ہزار روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن