روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق ہمیش خان نے کسان دوست کارپوریٹ فارمنگ سکیم کے نام پرکروڑوں روپے کے جعلی قرضے با اثرزمینداروں اورسیاستدانوں کو جاری کئے ۔ سابق وفاقی وزیررئیس منیرکو دس کروڑ روپے کا قرضہ دیا گیا جبکہ بینک کی جانب سے فراہم کئے گئے تمام قرضے خوردبرد کرلئے گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحصیل صادق آباد کے رہائشی حاجی محمد بخش نے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کی ہے جس میں ہمیش خان اور دیگر افراد کے خلاف جعلی قرضوں کے حوالے سے کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔ پیٹیشن میں بتایا گیا ہےکہ ہمیش خان کے دورمیں فرضی پاس بکوں کے نام پر کروڑوں روپے کے قرضے جاری کئے گئے جس میں بینک آف پنجاب صادق آباد برانچ کا عملہ بھی ملوث رہا ۔