لاہورہائیکورٹ نے بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جاوید حسنین کو نااہل قراردیدیا ۔

Jun 10, 2010 | 14:27

سفیر یاؤ جنگ
درخواست گذارمہرکرم نے جاوید حسنین کی مدرسے کی بے اے کی ڈگری کو چیلنج کررکھا تھا ، ڈگری جعلی ثابت ہونے پر آج لاہور ہائیکورٹ نے انہیں نااہل قراردے دیا، جاوید حسنین سرگودھا کے حلقہ این اے اڑسٹھ سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے، لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ساٹھ روز کے اندر متعلقہ حلقے میں الیکشن کرانے کی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی میں سے بیشترکی ڈگریاں جعلی ثابت ہورہی ہیں۔  گذشتہ روز بھی لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ نون کے ایم این اے مدثرقیوم ناہرہ کے ڈگری کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے انہیں دوروز کے اندرمستعفی ہونے کا حکم دیا تھا۔
مزیدخبریں