فاٹا کے چالیس لاکھ شہری طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل

Jun 10, 2010 | 15:14

سفیر یاؤ جنگ
ایک سو تیس صفحات پر مشتمل ایمنسی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ میں پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکرکیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال طالبان کے حملوں میں تیرہ سوعام شہری مارے گئے۔ فاٹا میں رہنے والے چالیس لاکھ افراد طالبان کے زیر اثر زندگی گزارنے پرمجبور ہیں، جبکہ پاکستانی حکومت نے بھی انہیں بے آسرا چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ میں طالبان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی اور عالمی قوانین کا احترام کریں۔ طالبان رہنما اپنے حامیوں کو شہریوں کے اغوا اور قتل سے روکیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے فاٹا کو انسانی حقوق کے حوالے سے فری زون  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والے دس لاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں۔
مزیدخبریں