آبی ذخائرميں پانی کی آمد ميں کمی کا سلسلہ جاری ہے ،  تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح مزید چارفٹ کم ہوگئی ہے ۔

انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح گزشتہ تين روز کے دوران دس فٹ کم ہوچکی ہے۔  ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے چارفٹ بلند رہ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سوبیاسی اعشاريہ نوفٹ، پانی کی آمد بانوے ہزار چھ سوکيوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ پندرہ ہزارکيوسک ہے۔ منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے ایک سو اٹھارہ فٹ بلند ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سواٹھاون فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد پچپن ہزارایک سو نوے کیوسک جبکہ اخراج پچاس ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ تہترہزارتین سوتیس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ ارسٹھ ہزارآٹھ سوچونتیس کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد ایک لاکھ سینتالیس ہزارچھ سواسی کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ چھبیس ہزارچارسوپینستٹھ کیوسک ريکارڈ کيا گيا ہے ۔دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد تینتیس ہزار کیوسک اور اخراج آٹھ ہزار کیوسک ہے۔

ای پیپر دی نیشن