آج کراچی سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نوہزار چھ سو کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

Jun 10, 2010 | 16:24

سفیر یاؤ جنگ
کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نوے پوائنٹس کمی کےساتھ نو ہزار پانچ سوستاسی کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔ جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس میں بھی بارہ پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے اور انڈیکس نو ہزارپانچ سوتریپن کی سطح پر موجود ہے۔ اب تک کل دوسو باون کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا۔ جن میں اسی کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، ایک سواکسٹھ کے بھاؤ میں کمی اور گیارہ کمپنیوں کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا ۔اب تک دو کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رحجان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جارہا ہے۔ان میں لوٹ پی ٹی اے، ٹی آر جی پاکستان، جہانگیر صدیقی اینڈ کو،عارف حبیب سیکیورٹیز اور بینک آف پنجاب سرفہرست ہیں۔
مزیدخبریں