چڑیوں کی نسل معدوم ہونے کے سماجی اسباب بھی ہیں مثلاً خوش خوراک حضرات کا پرندوں کے علاوہ چڑیا اورچڑے تناول فرمانے کا شوق ہے۔ اس مقصد کیلئے شکاری حضرات زندہ چڑیاں پکڑ کر شوقین افراد کو فروخت بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چڑیوں کی نسل کو کوئی خطرہ نہیں اور موسم سرما میں ان کی تعداد پھر پوری ہو جاتی ہے۔
دوسری جانب سروے کے مطابق شکار، فضائی آلوگی اور قدرتی ماحول کی کمی کی بنا پر گھریلو چڑیاں شہروں سے ختم ہوتی جا رہی ہیں اور ان کے شکار کا مرکز اب دیہی علاقے ہیں تاہم شہروں میں چڑیوں کی نسل میں کمی کی ایک بڑی وجہ درختوں کا کم ہونا بھی شامل ہے۔
جدید دور میں وسائل نے جہاں انسانوں کو سہولیات بخشی ہیں وہیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نے قدرتی ماحول کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔