اسرائیلی صدرچار روزہ سرکاری دورے پرجنوبی کوریا پہنچے ہیں جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ، سفارتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کریں گے ۔ شمون پیریز اپنے دورے میں اہم صنعت کاروں اور دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ اس سے قبل اسرائیل اور جنوبی کوریا کے سربراہان مملکت کی ملاقات میں شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ادھر سئیول میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر درجنوں مظاہرین نے غزہ کی ناکہ بندی اور فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویت نام کی طرح جنوبی کوریا بھی اسرائیلی صدر کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردے ۔