امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ افغانستان میں رواں سال پیش رفت کے بعد اختیارات مقامی فورسز کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

Jun 10, 2010 | 23:15

سفیر یاؤ جنگ
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور جنوبی صوبوں میں سخت مزاحمت کے باوجود انہیں امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک افغان جنگ میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔ لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے بتایا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل میک کرسٹل کو پورا یقین ہے کہ رواں سال کے آخر تک ملنے والی کامیابیوں سے افغان سٹریٹجی کو جاری رکھنے کا جواز مل جائے گا۔
رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں
کامیابی، قندھار اور ہلمند کو محفوظ بنانے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے
امید ظاہر کی کہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات جلد معمول پر آ جائیں گے۔
مزیدخبریں