احسن اقبال نے لاہورمیں تقريب کے بعد ميڈيا سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ سے متعلق جو اقدامات کيے ہيں اس سلسلے میں صوبے کو اعتماد ميں نہيں ليا گيا۔ انکا کہنا تھا کہ چودہ جون کو پنجاب کا بجٹ پيش کيا جارہا ہے،انکی اطلاعات کے مطابق اس میں کوئی نيا ٹيکس نہيں لگايا گيا اور يہ بجٹ زيادہ سے زيادہ ترقياتی ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں تعليم اور صحت کے شعبوں کو نظر انداز کيا گيا جبکہ پنجاب کا بجٹ پروگريسو ہوگا۔ ايک سوال کے جواب ميں انکا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک ميں آزاد عدليہ کے ليے بہت قربانياں دی ہيں ہم چاہتے ہيں کہ خود مختار پارليمنٹ اور آزاد عدليہ کے درميان ہم آہنگی ہو اور ان کے تعلقات ميں کوئی کشيدگی اور ٹکراؤ نہيں ہونا چائيئے۔