ردی کاغذ دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کا ویسٹ بسٹرز سے معاہدہ

Jun 10, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خبر نگار+نیوز رپورٹر+کامرس رپورٹر) ورلڈ بنک گروپ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے والے ادارے ویسٹ بسٹرز کے ساتھ پاکستان میں ردی کاغذ کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے سلسلہ میں جائزہ لینے کا معاہدہ کیا ہے-انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ورلڈ بنک کی سرمایہ فراہم کرنے والی ذیلی تنظیم ہے جو پاکستان میں 230 ملین ڈالر کے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے- انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ردی کاغذ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
مزیدخبریں