کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے : مواحد حسین سید

Jun 10, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (وقت نیوز) پاکستان کی کرکٹ تباہی کے دہانے پر ہے۔ ہر روز کے تنازعات سے ملکی کرکٹ کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔ بہتری کیلئے کرکٹ بورڈ انتظامیہ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تاریخ دان اور تجزیہ کار مواحد حسین سید نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں کیا۔ سیاسی مداخلت نے ملکی کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صدر پاکستان کو کرکٹ بورڈ کا پیٹرن انچیف نہیں ہونا چاہئے۔
مزیدخبریں