پیپکوحکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی طلب سترہ ہزار تین سواٹھارہ جبکہ پیداوارچودہ ہزارآٹھ میگاواٹ ہے۔۔ہائیڈرل ذرائع سےپانچ ہزارتین سوچوراسی ،تھرمل ایک ہزارچھ سوچھیاسٹھ ،آئی پی پیزسےچھ ہزارآٹھ سوانسٹھ اورآرپی پیزسےننانوےمیگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہےجبکہ کےای ایس سی کوسات سوچالیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔شارٹ فال تین ہزارتین سودس میگاواٹ ہونےسے بجلی بحران ایک بار پھر سنگین ہوگیا ہے اور کئی کئی گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید گرمی میں دوہرے عذاب میں مبتلا کررکھا ہے