امریکی مفادات کو مد نظررکھتے ہوئے اسلام آباد کیساتھ کام جاری رکھنا ہوگا ۔ لیون پنیٹا

امریکی سینیٹ میں بحیثیت وزیر دفاع اپنی نامزدگی کی توثیق کے موقع پر بیان دیتے ہوئے سی آئی اے کے سابق سربراہ لیون پنیٹانے کہا کہ نیٹو کیلئے راہ ہموار کرنا اور دہشتگردی سے نمٹناامریکی مفاد میں ہے۔ لیون پنیٹانے سینیٹ کو بتایا کہ وہ معاملات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کرتے رہے ہیں، اب اگرچہ پاکستان کیساتھ امریکہ کے تعلقات مشکل اور پیچیدہ مراحل میں ہیں تاہم امریکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کیساتھ کام جاری رکھنا ہوگا۔ لیون پنیٹانے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کی بھی حمایت کی اور کہا کہ وہ موجودہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے نقش قدم پر چلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن