حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ الیہ کے سات سو ننانوے ویں عرس مبارک کے موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا

Jun 10, 2011 | 11:24

سفیر یاؤ جنگ
ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین اور ایڈیٹرانچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی تھے جبکہ مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر شعبہ سیاسیات گورنمنٹ کالج یونیورٹسی کے سابق صدر پروفیسر غلام سرور رانا نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے خدمت خلق اوراسلام کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ان کا کہنا تھاکہ ایسی کامل ہستیوں کے کارہائے نمایاں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔ مہمان خصوصی مجید نظامی کی جانب سے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوجوان نسل میں دو قومی نظریہ اور بزرگان دین کی تعلیمات کو پختہ کرنے کے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے
مزیدخبریں