پنجاب اوربلوچستان کےبعض شہروں ميں سی اين جی اسٹيشنزکی مسلسل ہڑتال کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔

Jun 10, 2012 | 18:59

سفیر یاؤ جنگ
سی این جی کی ممکنہ قیمتوں میں اضافے کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روزبھی جاری ہے۔ ملتان ریجن کے بھی بیشتر سی این جی سٹیشنز بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم سرکاری پمپوں پر سی این جی فروخت جاری ہے جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کوئٹہ ميں بھی سی اين جی اسٹيشنز کی جزوی ہڑتال جاری ہے تاہم شہر ميں کچھ سی اين جی اسٹيشنز کھلے ہيں۔ سی اين جی اسٹيشنز کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرايوں ميں بھی دس سے پندرہ روپے اضافہ کر ديا ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بعد آج خیبرپختونخوا میں سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی اورگیس اسٹیشنزکھل گئے ہیں، جس کے بعد خیبرپختونخوا کے صارفین کی پریشانی میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔
مزیدخبریں