کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وجہ دہشت گردوں کو ووٹ دینا ہے عوام آئندہ الیکشن میں دہشت گردوں کو منتخب نہ کریں،زرداری اور گیلانی کی موجودگی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ سید منور حسن

Jun 10, 2012 | 22:44

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ شہرقائد روشنیوں کا شہر تھا مگر آج ٹارگٹ کلنگ کا مرکز بنا ہوا ہے، جب سے ایم کیو ایم آٓئی ہے کراچی میں دہشتگردی ہورہی ہے عوام ایسے دہشتگردوں کو ووٹ دیں گے تو ہشتگردی ہی ہو گی، منور حسن نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مفاہمت کے نام پردہشت گردوں کوگود میں بیٹھا رکھا ہے یہ لوگ پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مجرم قرار پا چکے ہیں اخلاقی طور پر عہدہ چھوڑ دیں عوام انہیں قبول نہیں کرتے۔ منورحسن نےکہا کہ جماعت اسلامی کے منشور کا اصل نام جدوجہد ہے ہم محمود و ایاز کو ایک صف میں کھڑا کریں گے اور ملک میں امن وامان قائم کرکے رہیں گے۔
مزیدخبریں