آج کشمیر،گلگت اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں چند ایک مقامات پربارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم سوات،مالاکنڈ،ہزارہ،راوالپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن سمیت کشمیر اورگلگت میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان ،مالاکنڈ،ہزارہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔جبکہ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں دو ملی میڑ ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن