غرباءکا جینا محال، ٹرانسفارمر بن گیا وبال جان

غرباءکا جینا محال، ٹرانسفارمر بن گیا وبال جان

مکرمی! ضلع پاک پتن تحصیل عارفوالا کے حلقہ این اے 164 کے گاو¿ں چک بکھا ہانس کے غریب اور لاچار و مجبور عوام مقامی حکمرانوں اور واپڈا حکام کی لاعلمی کیوجہ سے بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب سے گاو¿ں میں بجلی آئی تب سے عوام کم وولٹیج کیوجہ سے برقی آلات کے نہ چلنے اور آئے دن ٹرانسفارمر خراب ہو جانے کی سے سراپا احتجاج ہیں۔ 50 کے وی ٹرانسفارمر پورے گاو¿ں کا لوڈ برداشت نہیں کرتا اور بمشکل ایک ہفتہ نکالتا ہے اور پھر خراب ہوجاتا ہے۔ جب ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے تو گاو¿ں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پیسے اکٹھے کرکے ٹرانسفارمر ٹھیک کرواتے ہیں۔ پہلے ہی گھنٹوں لوڈشیدنگ نے زندگی اجیرن کررکھی تھی اوپر سے ٹرانسفارمر کے مسئلے نے علاقہ کے غریب اور بے بس عوام کو ذہنی مریض بنا دیاہے۔ ہماری متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ہمارے گاو¿ں کے اس دیرینہ اور اہم مسئلے کا نوٹس لیں گاﺅں میں بجلی کا نظام بہتر کرنے کیلئے کچھ اور برقی کھمبے لگانے اور 100 کے وی پاور کا ٹرانسفارمر مہیا کرنے کا اہتمام کریں۔(چودھری وقاص اشرف،چک بکھا ہانس، تحصیل عارف والا،ضلع پاک پتن)

ای پیپر دی نیشن