فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز، ساﺅتھ امریکہ زون میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

Jun 10, 2013

اسلام آباد (اے پی پی) 2014ءفیفا ورلڈکپ کوالیفائرز، ساﺅتھ امریکہ زون میں (کل) منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کولمبیا اور پیرو کی ٹیمیں بارنکوئلا میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایکواڈور اور ارجنٹائن کے درمیان میچ کوئٹو میں کھیلا جائے گا۔ وینزویلا اور یوروگوئے کی ٹیمیں پیورٹو میں پنجہ آزما ہوں گی جبکہ چلی اور بولیویا کے درمیان میچ سینٹیاگو میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں