مسلم لیگ ن اور جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ”خسرہ سیمینار“

لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن اور جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام خسرہ سیمینار اور مسلم لیگ کی کامیابی پر جشن اور مٹھائی کی تقسیم کے دورانجی سی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جس طرح ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اب خسرہ کے مرض کو بھی اسی عوامی جذبہ کیساتھ قابو میں کر لیں گے۔انہوں نے شرکا سے کہا کہ وہ اپنے 6ماہ سے10سال تک کے بچوں کو لازمی خسرہ سے بچاﺅ کا حفاظتی ٹیکہ لگوا کر اسی موذی مرض سے بچائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر والدین بچوں کی خوراک ، کا خیال رکھیں اور انکو حفوظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں تو، خسرہ کا مرض بالکل معمولی نوعیت کا ہوتا ہے جس سے بچے کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ خسرہ ذدہ بچوں کو سکول سے چھٹیاں کروائیں، اور گھر کے باقی بچوں سے دور رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن