لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد نواز کھرل نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 12جون کو ملک بھر میں شہیدِ پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کا یومِ شہادت منائے گی۔ اس روز تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی یاد میں جلسے اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔