لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپےکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر سینئر صحافی بابر ڈوگر اور سیکرٹری نعیم اشرف بٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ پنجاب اسمبلی کی کارروائی و قانون سازی کو میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔