لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی پنجاب کے رہنماﺅں مولانا رشید احمد لدھیانوی، مولانا جمیل الرحمن درخواستی، مولانا محمد امجد خان، ڈاکٹر عتیق الرحمن، محمد اقبال اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے چند گھنٹوں کے بعد ڈرون حملہ قابل مذمت اور قابل نفرت ہے اور یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں چہرے بدلنے کے ساتھ امریکہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں لائے گا حالیہ حملہ نئے حکمرانوں کے لئے بڑی آزمائش ہے اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم آمریت کے دور کے معاہدوں کے خلاف کھلا فیصلہ دیں اور خفیہ معاہدوں ختم کر نے کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ فقط بیانات سے ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے۔ ان رہنماﺅں نے کہا کہ وقت آگیا ہے حکمرانوں کو ڈرون حملوں پر دوٹوک مو¿قف اختیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران سب سے زیادہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے کاروباری ہی نہیں بلکہ گھریلو سسٹم کا پہیہ جام ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ڈپریشن کا شکار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ نئی حکومت سب سے پہلے اس سنگین مسئلے کے حل کے لیئے فوری اقدامات کرے۔
بیانات سے ڈرون حملے بند نہیں ہونگے: جے یو آئی
Jun 10, 2013