سید علی گیلانی کا میرحفیظ اللہ اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر اظہار تشویش

سرینگر (اے پی پی) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید گیلانی نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما میر حفیظ اﷲ کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا میر حفیظ اللہ 2008ءسے مسلسل نظر بند ہیں اور ان کا جُرم محض یہ ہے کہ وہ تحریر و تقریر کے ذریعے کشمیریوں کے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کی بات کرتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے مظفر احمد ڈارالمعروف محمد علی، نثار احمد بٹ المعروف مصباح الدین، سبزار احمد پال اور گلزار احمد کی مسلسل نظر بندی پر بھی تشویش ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن