کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی ہلاکتیں روکنے کےلئے بھارت کا روبوٹ فوج تیار کرنیکا منصوبہ

کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی ہلاکتیں روکنے کےلئے بھارت کا روبوٹ فوج تیار کرنیکا منصوبہ

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے لائن آف کنٹرول پر فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کو روکنے کیلئے روبوٹ فوج کی تیاری شروع کردی ہے‘ نئے منصوبے کے تحت روبوٹ فوجیوں کی تیاری کیلئے کئی لیبارٹریوں میں کام تیزی سے جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شعبہ ڈی آر ڈی او کے نومنتخب سربراہ اوی ناش چندر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روبوٹ فوج کی تیاری ان کی اولین ترجیح ہے اور اس منصوبے کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت کئی لیبارٹریوں میں روبوٹ فوج کی تیاری کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روبوٹ فوج کو انتہائی کشیدگی والے اور مشکل ترین علاقوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں کسی انسان کی رسائی ناممکن یا مشکل ہو۔ ابتدائی طور پر روبوٹ فوج اصل انسانی فوج کی مددگار کے طور پر موجود ہوگی۔ رفتہ رفتہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے روبوٹ فوج فرنٹ لائن پر تعینات ہوگی اور انسانی فوج اس کی مددگار کے طور پر وہاں موجود ہوگی۔ ڈی آر ڈی او چیف کے مطابق یہ منصوبہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کیا جائے گا۔ روبوٹ فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جو نہ صرف دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے بلکہ دشمن کی نشاندہی کیلئے بھی استعمال ہوگی۔
روبوٹ فوج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...