عمران خان خیبر پی میں نتیش کمار جیسا طرزحکمرانی چاہتے ہیں: بھارتی اخبار

عمران خان خیبر پی میں نتیش کمار جیسا طرزحکمرانی چاہتے ہیں: بھارتی اخبار

کراچی (نیٹ نیوز) بھارتی اخبار” ہندوستان ٹائمز“ لکھتا ہے کہ عمران خان صوبہ خیبر پی کے میں نتیش کمار کی طرز کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ عمران خان کے مطابق لوگ پہلے اسے طالبان خان کہتے تھے لیکن آج نواز شریف طالبان خان بن چکے ہیں۔ ڈرون حملے طالبان سے مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ بھارت سے تعلقات اور طالبان سے بات چیت پر عمران خان نواز شریف سے تعاون کریں گے۔ اخبار لکھتا ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار یہ سن کر یقیناً خوش ہوں گے کہ عمران خان انہی کا طرز حکمرانی چاہتے ہیں۔ پاکستانی سیاست میں ایک نئی قوت کے طور پر سامنے آنے اور دہشت گردی کا شکار صوبہ خیبر پی کے میں نتیش جیسی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں جہاں بیوروکریسی سیاست زدہ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف ہسپتال میں ان کی عیادت کیلئے آئے تو انہوں نے ان پر واضح کیا کہ ڈرون اور نہ ہی پاک فوج اس خطرے کا اکیلے حل نکال سکتی جو خطرہ طالبان کی طرف سے ہے۔ انہوں نے نوازشریف پردوٹوک واضح کیا کہ ڈرون حملے گفت و شنید میں حکومت کی راہ میں رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ امن کا راستہ قبائلی لوگوں سے بات چیت میں ہیں ہم قبائلی لوگوں کے ذریعے ہی مذاکرات کریں گے۔ اخبار کے مطابق عمران خان نے انتخابات کو کلی riggedقراردیا۔

بھارتی اخبار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...