اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کی جانب سے نوازشریف کو پارلیمنٹ میں لیڈر قرار دینے کا بیان واپس لئے جانے پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حامیوں نے دلچسپ تبصرے شروع کر دئیے ہیں۔ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے جاوید ہاشمی کے بیان واپس لینے پر یہ تبصرہ کیا کہ ”عمران خان نے بغاوت کچل ڈالی“ ایک اور تبصرے میں کہا گیا ہے کہ بہت جلد پارٹی چھوڑنے والی فوزیہ قصوری بھی پارٹی قیادت کے سامنے سر جھکا دیں گی۔