تھرپارکر: رانی کھیت کی بیماری سے 2روز میں 14مور ہلاک

Jun 10, 2013

تھرپارکر (اے پی اے) تھرپارکر میں موروں میں ایک بار پھر رانی کھیت کی بیماری پھیل گئی جس سے 2 روز کے دوران 14 مور ہلاک ہو گئے۔ دور دراز کے دیہات میں سینکڑوں مور رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے تھرپارکرمیں ڈیپلو کے گاو¿ں گرڑی میں 4 ،گاو¿ں سجائی میں 6 اورنگر پارکرکے گاو¿ں ڈیڈویرو میں اب تک 4 مور ہلاک ہوچکے ہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے نہ بیمار موروں کی ویکسی نیشن کی نہ ہی دوسرے موروں کو بیماری سے بچانے کےلئے کوئی اقدامات کئے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا مو¿قف ہے کہ صحرائے تھر میں شدید گرمی اور خوراک و پانی کی کمی کی وجہ سے موروں میں ایک بار پھر رانی کھیت کی بیماری پھیل رہی ہے۔

مزیدخبریں