”معیشت مضبوط بنانے کیلئے ایف بی آر کا قبلہ درست کیا جائے “

”معیشت مضبوط بنانے کیلئے ایف بی آر کا قبلہ درست کیا جائے “

Jun 10, 2013

سرگودھا (اے پی پی) صدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا شیخ ضیا امین نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے تاجر برادری کی مشاورت سے معاشی پالیسیاں مرتب کرنے کے ساتھ ٹیکس وصولی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے، ٹیکس کی شرح میں اضافے کی بجائے وصولی کے نظام میں بہتری وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیونکہ موجودہ صورتحال میں عالمی مالیاتی اداروں سے کڑی شرائط پر قرض لینے کی بجائے خودانحصاری کو نصب العین بنانا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت گردشی قرضوں کا حجم پاکستان کے سالانہ دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے پاکستان کی داخلی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ایف بی آر کا قبلہ درست کرنے کے ساتھ ایف بی آر میںانقلابی تبدیلیاں لانا ہوں گی اسی صورت میں ہی 2013/14 کے سالانہ میزانئے کیلئے طے شدہ محصولاتی ہدف تک رسائی ممکن ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی حکو مت سے بزنس کمیونٹی کو بڑی توقعات وابستہ ہے۔

مزیدخبریں