لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، ڈرون حملے روکنے ہیں تو سابقہ حکمرانوں کے امریکہ سے کئے تمام معاہدے ختم کرنے ہونگے، ڈرون طیارے پاکستانی فضاﺅں سے گزر کر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں‘ جرا¿تمندانہ راستہ اختیار کئے بغیر بیرونی جارحیت پر قابو پانا ممکن نہیں، مظلوم کشمیریوں اور برمی مسلمانوں کی مدد پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ گذشتہ روز ٹاﺅن شپ میں سیرت النبی کانفرنس اور مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی، زونل و ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو یہ بات اب پوری طرح سمجھ میں آچکی ہے کہ وہ افغانستان سے جنگ ہارکر اب کوئی نیا محاذ کھولنے کی پوزیشن میں نہیں اس لئے اوباما نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولیں گے، ہمیں صلیبیوں ویہودیوں کا تعلیم کے میدان میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان میں ڈرون حملے روکنے کیلئے حکمرانوں کو کتاب و سنت کی روشنی میں پالیسیاں ترتیب دینا پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سودی قرضو ں پر بجٹ بنائے جاتے ہیں اور پھر سود کی ادائیگی کیلئے مزید قرضے لئے جاتے ہیں جس سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔ نومنتخب حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ سود کے مکمل خاتمے کے لئے عملی اقدامات کریں۔