مکرمی! محکمہ اوقاف کے زیر تحویل مرکزی جامعہ مسجد درگاہ عالیہ حضرت سید امام علی الحق شہید ؒ المعروف امام صاحبؒ سیالکوٹ اپنی خستہ حالی کے نتیجہ میں کی وقت بھی منہدم ہو سکتی ہے جس کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا احتمال ہے۔ جس کی تمام تر زمہ داری محکمہ اوقاف پر عائد ہوگی۔ بار بار نشاندہی کے باوجود محکمہ اوقاف کے ذمہ داروں کے کانوں پر تاحال جوں تک نہیں رینگی اور یوں نمازیان تذکرہ مسجد میں نماز ادا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ دیگر مساجد کا رخ کرنے ہیں۔ درگاہ ہذٰا سے محکمہ اوقاف کو کروڑوں روپے سالانہ آمدن ہوتی ہے مگر افسوس کہ تزئین و مرمت پر ایک پائی بھی خرچ نہیں کی جاتی۔( ابو سعدیہ جاوید شاہ، 29/278 امام صاحبؒ سیالکوٹ)