فیروز والا: خاتون، جھنگ میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

Jun 10, 2014

فیروز والا+ جھنگ (نامہ نگاران) فیروز والا میں خاتون اور جھنگ میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لاہور روڈ کی آبادی بدر (کوٹ عبدالمالک) میں نوجوان نے دیگر تین ساتھیوں کی مدد سے نوید احمد کے گھر میں جا کر اس کی بیوی (م) کو خاوند نوید ظاہر کر کے مکان کا دروازہ کھلوایا اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر خاتون سے زیادتی کر ڈالی، دیگر ملزمان مکان کے باہر نگرانی کرتے رہے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کریں ہے۔ فیصل آباد، چنیوٹ، چیچہ وطنی اور جھنگ میں  7خواتین،  2 لڑکیوں اور  8سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر67ج۔ب کے منیر احمد کی جواں سالہ بیٹی(ع) کو ملزم مقصود مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر237 ر۔ب کے محمد جاوید کی اہلیہ (ف) کو ملزمان مختار احمد وغیرہ چار افراد نے، سول لائن کے علی حیدر کی ہمشیرہ (د) کو ملزمان مقصود وغیرہ دو افراد نے جبکہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر136ر۔ب کے رمضان کی بیٹی(ص) کو ملزمان اویس وغیرہ تین افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ چنیوٹ میں شاہنواز کالونی چنیوٹ کے علاقہ میں تین ملزمان نور محمد، غلام رسول وغیرہ نے (ع۔ز) جبکہ چک نمبر187ج۔ ب کے علاقہ میں بھی نوجوان ملزم عابد نے(ن م)کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ جھنگ میں موضع تلوانہ کی شادی شدہ خاتون مسماۃ (س۔ب) کو چک نمبر 171 میں دس سالہ مسماۃ (ر۔ب) کو جبکہ موضع جلالپور میں آٹھ سالہ بچی مسماۃ (ایف۔ش) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع جلالپور کے بشیر احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگاتے ہوئے بتایا گزشتہ روز وسیم نامی شخص نے اس کی آٹھ سالہ بیٹی مسماۃ (ایف۔ ش) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع تلوآنہ کے رہائشی محمد اکرم نے مئوقف اختیار کیا ہے صفدر نے اس کی بیوی مسماۃ (س۔ ب) کو قابو میں کرکے زبردستی اس کی عصمت دری کی ہے۔ چک نمبری 171کے رہائشی احمد شیر نے الزام عائد کرتے مئوقف اختیار کیا گزشتہ روز لیاقت علی نامی شخص نے اس کی دس سالہ بیٹی مسماۃ (ر۔ب) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں