قصور (نمائندہ نوائے وقت) شہباز خاں روڈ پر واقع ایک مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 14 سالہ لڑکے سمیت دو افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد صدیق کے اہل خانہ دوپہر کے وقت گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک مکان بوسیدہ ہونے کہ وجہ سے چھت ان پر آگری جس کے نتیجے میں 14 سالہ حافظ شہباز اور سلطان عرف ڈھولا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ سلطان عرف ڈھولا کی والدہ اور کمسن بچہ معجزانہ طور بچ گئے۔