میران شاہ (نوائے وقت رپورٹ) اتمانزئی جرگے نے واپسی پر شمالی وزیرستان میں قبائل اور طالبان گروپوں سے ملاقاتیں کیں جن میں گورنر خیبر پی کے اور کور کمانڈر سے ملاقاتوں پر غور کیا گیا۔ جرگہ ارکان نے کہا کہ 15 روز کی مہلت لائے ہیں کچھ کرنا چاہتے ہیں، بہت تباہی ہو گئی، صحت، تعلیم کے علاوہ گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے، جرگہ اور شوریٰ مجاہدین کے درمیان قیام امن کیلئے بھرپور کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ اس پر بھی اتفاق ہوا کہ کوئی ایسا اقدام نہ کیا جائے جس پر تشدد شروع ہو۔