پاکستان نے عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر حملے کے تمام الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان  نے  افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر حملے اور صدارتی انتخاب کو سبوتاژ کرنے کے حوالے سے تمام الزامات مسترد  کر دیئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان انتخابات کے سبوتاژ ہونے میں پاکستان کا کوئی مفاد نہیں ہے۔ افغانستان میں آزاد اور پرامن انتخابات کے حوالے سے ہم تمام کوششوں کی حمایت کرنے کیلئے پر عزم ہیں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے اپنے بیان میں کہا اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ  الزامات مایوس کن ہیں گزشتہ چند ماہ سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کی جانیوالی مثبت کوششوں کیلئے یہ باتیں نقصان دہ ہیں انہوں نے کہا کہ یہ الزامات افغانستان میں موجود ان عناصر کے الزامات سے ملتے جلتے ہیں جو پاکستان اور اس کے سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور اپنی سکیورٹی کی ناکامی کو دوسروں پر الزامات لگا کر چھپاتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ نہ تو افغان عوام اور نہ ہی بین الاقوامی برادری ان الزامات سے گمراہ ہو گی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پرامن انتخاب اور جمہوری انتقال اقتدار سے مستحکم افغانستان ممکن ہے جو ہمارے مفاد میں ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدارتی انتخاب کے ذریعے سے افغان عوام زیادہ مضبوط اور متحد ہوں گے ہمیشہ کی طرح حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام مشکل وقت میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...