انڈور ہاکی ٹورنامنٹس کے غیرقانونی انعقاد پر پی ایچ ایف کا سخت نوٹس

Jun 10, 2014

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ہاکی فیڈریشن نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران کراچی اور اسلام آباد میں بغیر اجازت  ہونے والے غیر قانونی انڈور ہاکی ٹورنامنٹس کے انعقاد کا نوٹس لے لیا۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق دبئی کی ایک نان رجسٹرڈ کلب کے صدر نے پی ایچ ایف سے کراچی اور اسلام آباد میں مینز اور ویمن انڈور ہاکی ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے این او سی مانگا تھا۔

مزیدخبریں