بلدیاتی انتخابات میں آر اوز نے مٹھی گرم کرنیوالوں کو کامیابی دلوائی: نسیم ولی

پشاور (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی (ولی)کی چیئرپرسن بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ30مئی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی میں الیکشن کمشن پولیس اور ضلعی انتظامیہ سمیت حساس ادارے ملوث ہیں، آر اوز نے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کرکے مٹھی گرم کرنے والوںکوکامیابی دلوائی ہے۔ یہ بات انہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا ہم اے پی سی میںضرورت شرکت کرتے اگر عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپی کے دھاندلی کا اعتراف نہ کرتے، ہم ملک اور صوبہ میںکئی انتخابات اور ریفرنڈم دیکھ چکے ہیں مگر 30مئی کو ہونے و الے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی، بدانتظامی اور بے ضابطگی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...