دستاویزات میں غلطیوں کے باعث خیبر پی کے کا بجٹ 13 کی بجائے 15 جون کو پیش ہوگا

Jun 10, 2015

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے بجٹ دستاویز میں غلطیوں کے باعث بجٹ 2 دن کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے تیار کردہ بجٹ تجاویز میں کئی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 13 جون کو پیش ہونے والا بجٹ اب 15 جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں