ملتان (آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ روایتی ہے جس میں عام آدمی کو ریلیف نہ ملنے پر تحفظات ہیں۔ برما میں قتل عام کے باوجود او آئی سی کی خاموشی بھی افسوسناک ہے۔ ملتان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے ہمراہ سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی نے دربار موسیٰ پاک پر حاضری دی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیاں انتہائی اہم ہیں جس کا پوری دنیا کو فائدہ ہو رہا ہے اور ایسے میں کیری لوگر بل کے تحت امداد روکنا درست نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک چین دوستی پارٹیز کی بنیاد پر نہیں بلکہ ملکی ہے، اسی لیے گوادر سے ملکی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔
بجٹ روایتی ہے، عام آدمی کو ریلیف نہ ملنے پر تحفظات ہیں: یوسف رضا گیلانی
Jun 10, 2015