ہائیکورٹ نے روٹی، کپڑا، مکان، علاج کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی

Jun 10, 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بے روزگار افراد کو روٹی، کپڑا، مکان ، تعلیم اور علاج کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ عدالت نے کہا ہے کہ عدالتیں حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو روزگار اور دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ کبھی ڈائون سائزنگ، کبھی رائٹ سائزنگ اور کبھی گولڈن شیک ہینڈ کے نام پر لوگوں کو ملازمتو ں سے فارغ کیا گیا۔ ا ن حکومتی اقدامات سے نہ صرف بے روزگاری بلکہ لاقانونیت اور دہشت گردی میں بھی اضافہ ہوا۔ آئین کے آرٹیکل 38ڈی کے تحت شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں