سیلز ٹیکس ، درآمدی ڈیوٹی واپس نہ لینے پر پولٹری انڈسٹری کی ہڑتال کی دھمکی

Jun 10, 2015

لاہور(کامرس رپورٹر) پولٹری ایسوسی ایشن ناردرن زون کے چیئر مین ڈاکٹر محمدمصطفی کمال نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مر غی کے گو شت کی درآمدی ا شیاپر ڈیوٹی% 25 سے کم کرکے 20% کرنے اور مقامی پولٹری کی صنعت پر پولٹری فیڈ پر سیلز ٹیکس 5%لگا نے کے علاوہ سویا بین (جو کہ پولٹری فیڈ کا اہم جزو ہے ) پر امپورٹ ڈیوٹی 10%اور سویا بین پر سیلز ٹیکس بھی 10% لگا نے سے تاثر پیدا ہو گیا کہ پولٹری کے منظم سیکٹرکو غیر مستحکم کیا جارہا ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہپولٹری انڈسٹری پر لگائے گئے سیلز ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی کو فوری واپس لیا جائے ورنہ انتہائی اقدام کرنے پر مجبور ہونگے سڑکوں پر احتجاج کریں گے اور ہڑتال کر دیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سابق چیرمین خلیق ارشد ،عبدالحئی مہتا،سیکرٹری پولٹری ایسوسی ایشن میجر (ر)جاوید اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد کمال نے کہا کہ تقریبا 18لاکھ لوگوں کا روزگار اسی شعبے سے وابستہ ہے ۔ اور سرمایہ کاری 700ارب سے زائد ہو چکی ہے۔ اس تناسب سے حکومت کو بھی محاصل ملتے ہیں ۔ سیلز ٹیکس اورامپورٹ ڈیوٹی کو فورا واپس لیا جائے ۔

مزیدخبریں