الیکشن نتائج: ترک وزیراعظم: پرتشدد واقعات ، امدادی تنظیم کے سربراہ سمیت4 مارے گئے

انقرہ (رائٹرز+ آن لائن) امدادی تنظیم کے سربراہ سمیت 3 ہلاک نوازشریف کی ترک ہم منصب کو مبارکباد ترکی میں پارلیمانی الیکشن کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ نامعلوم افراد نے اسلامک ریڈ گروپ کے سربراہ کو قتل کر دیا جب وہ دفتر سے باہر آ رہے تھے جس کے بعد جنوب مشرقی کرد اکثریتی علاقے میں جھڑپوں میں مزید 3 افراد مارے گئے۔ ادھر وزیراعظم نوازشریف نے تہنیتی پیغام میں کامیابی پر ترک ہم منصب دائود داوغلو کو مبارکباد دیتے کہا 13 برس میں ترکی کے سیاسی استحکام کی مثال نہیں ملتی۔ امید ہے ترکی جمہوریت کی طرف سفر کریگا۔ مستقبل میں باہمی تعلقات مضبوط ہونگے۔ ترک وزیراعظم احمد دائود اوولو نے استعفیٰ دیدیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے استعفیٰ قبول کر لیا۔ ترک وزیراعظم نے انتخابات کے ابتدائی نتائج آنے کے بعد استعفی دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن