لاہور(کامرس رپورٹر) وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت کی قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے چیئرمین و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے آسان طریقہ وضع کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایف بی آر حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کے ہدف کو پورا نہیں کریگی عوام کے لئے ترقیاتی کام بروقت مکمل نہیں ہو سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ کو ٹیکس استثنیٰ دینا غریب عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہو گی ۔
حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آسان طریقہ وضع کرے : خواجہ خاور رشید
Jun 10, 2015