مقبوضہ کشمیر: یاسین ملک 100 ساتھیوں سمیت رہا، بھارتی ایجنٹوں نے حریت کارکن شہید کر دیا

Jun 10, 2015

سرینگر (آن لائن) حر یت رہنما محمد یاسین ملک کو سو ساتھیوں سمیت رہا کر دیا گیا۔ یاسین ملک پچھلے 10 روز سے تھانہ کوٹھی باغ جبکہ دوسرے ساتھی سرینگر سنٹرل جیل میں قید تھے۔بھارتی ایجنٹوں نے حریت کارکن الطاف شیخ کو سو پور کے قریب گولی مار دیادھر علی گیلانی نے آج واقعہ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے ان سب کو عدالتی احکامات کے تحت رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد فرنٹ چیئرمین یاسین ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا گرفتاریاں جاری رہیںتو جلد ہی احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں