عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد،قادیانیت چندشکوک وشبہات کا نام ہے ، علماء کرام

لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام تین روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجد ریاض الجنہ مرکز صوت القرآن ریلوے لاریکس کالونی بادامی باغ لاہور میں منعقد ہوا۔جس میں مولانا نعیم الدین اور مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا محمداسماعیل محمدی، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا عبدالنعیم ، مولانا عبدالقدوس محسن، مولانا محمدعرفان کے بیانات ہوئے، علماء نے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد اور قادیانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے۔

ای پیپر دی نیشن